کراچی: سندھ میں موٹروہیکل رجسٹریشن بکس کی جگہ خصوصی سیکیورٹی خصوصیات کے حامل اسمارٹMVR کارڈز متعارف کرانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
موٹر وہیکل رجسٹریشن بکس کی جگہ سندھ میں ( ایم وی آر) کارڈز متعارف کرائے جارہے ہیں اس مقصد کے لیے محکمہ خزانہ سندھ نے250 ملین روپے اور456.150 ملین روپے مختص کردیے ہیں۔
ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن؍ ایم وی آر) کی سربراہی میں پروکیورنمٹ کمیٹی نے بولیاں وصول کرنے کے عمل کو حتمی شکل دیدی جس کے نتیجے میں سب سے کم بولی697 روپے فی کارڈ وصول ہوئی یہ کامیاب بولی دینے والے ادارے میسرز( ان باکس) ٹیکنالوجیز اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مابین معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد اس ادارے کو کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے۔