میٹرک کے امتحانات میں لڑکوں نے میدان مارلیا۔ دانش اطہر 1092 نمبرلیکر پہلی پوزیشن پر براجمان جبکہ انوشہ رحمان سید حسن اور محمد عفان نے 1090 نمبر لیکر دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا چیئرمین بورڈچودھری محمد اسماعیل نے میٹرک کے سالانہ امتحانات دوہزار انیس کے پوزیشن ہولڈرزکا اعلان کیا۔
اوورآل کیٹگری میں لڑکوں نے میدان مارلیا۔ 1092 نمبر لیکر دانش اطہر نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ 1090 نمبروں کے ساتھ انوشہ ذکریہ، سید حسن اور محمد عفان دوسری دوسرے نمبر پررہے۔ صبا اقبال اورسائرہ حیات 1089 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔
سائنس گروپ لڑکوں میں دانش اطہر 1092 نمبر لیکر پہلے،سید حسن اور محمد عفان 1090 نمبروں کے ساتھ دوسرے جبکہ 1087 نمبروں کے ساتھ عمار ندیم اور حسن اکبر تیسرےنمبر پررہے۔سائنس گروپ لڑکیوں میں لڑکیوں میں انوشہ زکریہ 1090 نمبر لیکر پہلے،صبا اقبال اور سائرہ حیات 1089 نمبر لیکر دوسرے جبکہ ایمان شفقت اورارحما شاہد نے1088نمبر لیکرتیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہیومینٹیزگروپ لڑکوں میں عثمان افتخار988 نمبروں کے ساتھ پہلے،مبشر لیاقت 982 نمبروں کے ساتھ دوسرے جبکہ وہاب یوسف اور محمد عباس نے 981 نمبر لیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔ لڑکیوں میں سحرش افضال 1042 نمبرلیکر پہلے،1034 نمبروں کے ساتھ ملائکہ دوسرے اوریا سمین فوزیہ 1028 نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہی۔
پوزیشن حاصل کرنے والوں کے طلباوطالبات کو کل تقریب میں گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔