اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وفاق نے گریڈ اٹھارہ سے گریڈ بائیس کے افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات کردیئے۔ سابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان کو وفاقی سیکرٹری داخلہ مقرر کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو سیکرٹری تجارت تعینات،قیصرخٹک تجارت ،ریاض احمد فنا نس ڈویژن ، عمران خان کو اقتصادی امورڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو تبدیل کرکے وفاقی سیکرٹری تجارت تعینات کیا گیا ہے۔سیکرٹری تجارت کا چارج اس وقت سیکرٹری کابینہ ڈویژن سردار احمد نواز سکھیرا کے پا س تھا۔او ایم جی کے گریڈ 18 کے افسر قیصر خان خٹک کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری وزارت تجارت لگایاگیا ہے۔
نیکٹا میں تعینات سیکرٹیریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر ریاض احمد کو ڈپٹی سیکرٹری فنا نس ڈویژن لگایا گیا ہے۔تقرری کے منتظر پوسٹل گروپ کے گریڈ 19 کے افسر محمد عمران خان کو ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن لگایا گیا ہے۔ سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر محمد ظہیر الدین کی خدمات ایم ایس ونگ کو واپس کردی گئی ہیں۔وہ ڈیپوٹیشن پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔