مانچسٹر: آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں میچز جاری، آج بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے 34ویں میچ میں آج بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔
بھارت کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک نا قابل شکست ہے، ایونٹ میں بھارتی ٹیم اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے، ٹیم چار میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔