لاہور: پولیس نے لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، لودھراں اور پاکپتن سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ قبضے میں لے لیا۔
آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر اسلحہ چیکنگ مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے 458 اسلحہ ڈیلرز کے سٹاک اور لائسنس کی چیکنگ کی۔سٹاک چیکنگ کے دوران اسلحہ ڈیلرز سے970غیر قانونی ہتھیار اور 185225 گولیاں قبضے میں لی گئیں۔ قبضے میں لئے گئے ہتھیاروں میں کلاشنکوف، گنز، رائفلز، پسٹلز اور ریوالور سمیت دیگر ہتھیار شامل ہیں۔ زائد المعیاد اسلحہ لائسنس کی بنیاد پر 22اسلحہ ڈیلرز کے خلاف ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
اسلحہ چیکنگ مہم کے دوران مجموعی طورپر 378اسلحہ ڈیلرز کا سٹاک قوانین کے مطابق رجسٹرڈ پایا گیا۔