• قلم کلب اردو
Monday, 4 August, 2025
Qalam Club
  • Home
  • Pakistan
    • Lahore
    • Karachi
    • Islamabad
    • Peshawar
    • Quetta
  • World
  • Exclusive
  • Transfers
  • Jobs/Interviews
  • Crime & Courts
  • Showbiz
  • Videos/Vlog
    • Business
    • Science & Technology
    • Health
    • Horoscope
  • Sports
  • Analysis
  • Home
  • Pakistan
    • Lahore
    • Karachi
    • Islamabad
    • Peshawar
    • Quetta
  • World
  • Exclusive
  • Transfers
  • Jobs/Interviews
  • Crime & Courts
  • Showbiz
  • Videos/Vlog
    • Business
    • Science & Technology
    • Health
    • Horoscope
  • Sports
  • Analysis
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home News Business

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 25اپریل تک توسیع، کم رسک والے شعبوں کوکھولنے کا فیصلہ

 کیمیکلزانڈسٹری، آئی ٹی کمپنیاں، پلمبر، کارپینٹر، الیکٹریشن، ٹیلر کی دکانیں، رئیل سٹیٹ کے دفاتر کھولے جاسکیں گے

News Editor by News Editor
15 April, 2020
in Business, News, Pakistan
0 0
0

 

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 25اپریل تک توسیع، کم رسک والے شعبوں کوایس اوپیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کیمیکلزانڈسٹری، آئی ٹی کمپنیاں، پلمبر، کارپینٹر، الیکٹریشن، ٹیلر کی دکانیں، رئیل سٹیٹ کے دفاتر احتیاطی تدابیر کیساتھ کھولے جاسکیں گے

ویٹر نری سروسز، سٹیشنری کی دکانیں، شیشہ سازی کے یونٹس،پیپر اینڈ پیکیجنگ اورپودوں کی نرسریاں پابندی سے مستثنیٰ ہونگی۔ شعبہ معدنیات، عمارات (گرے سٹرکچر) سے منسلک کاموں، آرکیٹیکٹس، انجینئرز کی سروسز، سڑکوں کی تعمیرات کی اجازت ہوگی۔ بغیر اجازت دکانوں اور انڈسٹریز کے کھولے جانے کا نوٹس، صرف وہی انڈسٹری کھل سکے گی جن کی اجازت ہے، ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان نے کہا ہے کہ انتظامی افسران چیمبر آف کامرس اورتاجروں کے تعاون سے جاری احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔پنجاب حکومت نے صوبے میں جاری لاک ڈاؤن کو 25اپریل رات بارہ بجے تک توسیع دے دی ہے اور کم رسک والے شعبوں کوکوروونا وائرس کی روک تھام سے متعلق ایس او پیز کے تحت فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن 25اپریل تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث ہنر مند اور مزدور طبقے کو درپیش مالی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے میں کم رسک والے شعبوں کو فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں کیمیکلزانڈسٹری، آئی ٹی کمپنیاں، پلمبر، کارپینٹر، الیکٹریشن، ٹیلر کی دکانیں (سٹینڈ الون)، ویٹرنری سروسز، رئیل سٹیٹ اورپراپرٹی ڈیلروں کے دفاتر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیشنری و کتب کی دکانیں، شیشہ سازی کے یونٹس،پیپر اینڈ پیکیجنگ اورپودوں کی نرسریاں پابندی سے مستثنیٰ ہونگی۔ اسی طرح شعبہ معدنیات، عمارات (گرے سٹرکچر)اور سڑکوں کی تعمیر سے منسلک کاموں (تعمیرات کے مقامات، اینٹوں کے بھٹوں، بچومن پلانٹس وغیرہ) کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کی سروسز اور سڑکوں کی تعمیرات بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن شعبوں اورصنعتوں کو پہلے ہی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جا چکا ہے وہ طے کئے گئے ایس او پیز کے مطابق کام کرتے رہیں گے اورکھولے جانیوالے شعبے اور دکانیں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق احتیا طی تدابیر پر عمل کرنے کے پابند ہونگے۔دفاتر اوردکانوں پر ماسک، سینیٹائزر کی دستیابی اوردیگر ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی، لیبر اور دیگر افراد کو آمد و رفت کیلئے پرائیویٹ ذریعہ کا انتظام کرنا ہوگا۔

اجلاس میں صوبہ میں گندم خریداری مہم کیلئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 21اضلاع میں گندم کٹائی کا کام شروع ہے۔  چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ گندم خریداری مہم کے سلسلے میں خوراک اور زراعت کے محکموں کے سیکرٹریز اضلاع کے دورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریداری کے مراحل اور بار دانہ کی فراہمی میں کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔  چیف سیکرٹری نے صوبے میں قرنطینہ میں موجود غیرملکیوں کے معاملات کی نگرانی اور انتظامی افسران کے مابین رابطے کیلئے کمشنر لاہور سیف انجم کو فوکل پرسن مقرر کرنے سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔

دریں اثنائصوبے میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے تناظر میں انتظامی معاملات، امن وامان کی صورتحال اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکے جائزے کیلئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا،آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز، آرپی او ز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں بغیر اجازت دکانوں اور انڈسٹریز کے کھولے جانے کا سختی سے نوٹس لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ صرف وہی انڈسٹری کھل سکے گی جن کی احکامات میں اجازت دی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور آرپی اوز کو ہدایت کی کہ قانون شکنی کی مرتکب انڈسٹریز کووارننگ کے بعد مقامی چیمبر آف کامرس سے رابطہ کریں اور عدم تعاون کی صورت میں انہیں بند کر دیں۔

حکمنامے کے مطابق درزی، الیکٹریشن، پلمبر کی دکانیں سٹینڈ الون کھل سکیں گی اورانکے ساتھ جڑی دوسری چین کو کسی صورت نہیں کھولا جا سکتا۔ اسی طرح تعمیرات میں صرف عمارات کے گرے سٹرکچر سے منسلک شعبے کام کر سکیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام کھولی گئی صنعتیں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔فیکٹریوں میں کام کرنے والے اپنے ڈیوٹی کارڈساتھ رکھنے کے پابندہونگے۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام انتظامی افسران چیمبر آف کامرس اورتاجروں کے تعاون سے جاری احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔  انہوں نے کہا کہ تمام کھلنے والی انڈسٹریز لیبر کیلئے ماسک، سینی ٹائزر کی فراہمی اور جگہ کو جراثیم سے پاک کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام پولیس فورس کو لاک ڈاؤن سے متعلق ہدایات کا اردو ترجمہ فراہم کر دیا گیا ہے تاکہ عملدرآمد میں آسانی ہو۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس اور آرمی کے مشترکہ فلیگ مارچ کئے جائیں گے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام انتظامی افسران علماء اور تاجروں کیساتھ مستقل رابطہ رکھیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک تبلیغی اجتماع کے 1053شرکاء کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انکے گھروں کو بھجوایا جا چکا ہے۔


Tags: business openlock down 25 aprillock down punjablock extend in punjabSop
Previous Post

وزارت انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے8 افسران کوگریڈ19 میں ترقی دے دی گئی

Next Post

ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک پولیس کے جوان کو ٹرک ڈرائیور نےکچل دیا

News Editor

News Editor

Next Post

ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک پولیس کے جوان کو ٹرک ڈرائیور نےکچل دیا

Latest News

New Twist in Sushant Singh Case: Court Issues Notice to Rhea Chakraborty

30 July, 2025

U.S. Asks Citizens to Help Pay Off $36 Trillion Debt as Economic Crisis Looms

30 July, 2025

Canada Moves Closer to Recognizing Palestinian State Amid Global Pressure

30 July, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

17 April, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

19 April, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

7 August, 2019

پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کا ڈیلی اور فکس الائونس منظور

16 July, 2019

New Twist in Sushant Singh Case: Court Issues Notice to Rhea Chakraborty

0

12-Year-Old child Murdered by Molvi

0

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا، فردوس عاشق

0

مزدوروں کا عالمی دن

0

New Twist in Sushant Singh Case: Court Issues Notice to Rhea Chakraborty

30 July, 2025

U.S. Asks Citizens to Help Pay Off $36 Trillion Debt as Economic Crisis Looms

30 July, 2025

Canada Moves Closer to Recognizing Palestinian State Amid Global Pressure

30 July, 2025

Modi Agitated, Railways Revived: PM Shehbaz Sharif’s Bold Address

29 July, 2025
Qalam Club

In modern times, social media has established itself as a reliable and trustworthy platform. But unfortunately some people are misusing it by posting false, baseless or stolen news for personal purposes. The "Qalam club" is being started as a jihad against such elements. It is the only platform for talented and experienced journalists to publish authentic news, unbiased comments and meaningful articles in good faith. Our doors are open to all those impartial friends who want to improve the society by making the facts public.
Note: The "Qalam Club" does not necessarily agree with the personal views of the authors

  • About us
  • Careers
  • Code of Ethic
  • Privacy Policy
  • Contact us

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

QalamClub © 2020 - All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • Home
  • Pakistan
    • Lahore
    • Karachi
    • Islamabad
    • Peshawar
    • Quetta
  • World
  • Exclusive
  • Transfers
  • Jobs/Interviews
  • Crime & Courts
  • Showbiz
  • Videos/Vlog
    • Business
    • Science & Technology
    • Health
    • Horoscope
  • Sports
  • Analysis

QalamClub © 2020 - All Rights Reserved.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In