ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے پنجاب کے 10 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری جرتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران کو ڈی پی او بہاولنگر، ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد سید حسنین حیدر کو ڈی پی او چنیوٹ، ایس پی سی آئی اے لاہور عثمان اعجاز باجوہ کو ڈی پی او لیہ، ایس پی ہیڈ کوارٹر ز ٹریفک پنجاب جہانزیب نذیر کو ڈی پی او اوکاڑہ، ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل کو سنٹرل پولیس آفس، ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد کو ڈی پی او ننکانہ، ڈی پی او ننکانہ محمد نوید کو سنٹرل پولیس آفس لاہور، ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ثاقب سلطان محمود کو ڈی پی او وہاڑی، ڈی پی او وہاڑی مجیب الرحمن بگوی کو سنٹرل پولیس آفس لاہور، ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں