لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں سیاحت پولیس کا آغاز کر دیا گیا،،،، آئی جی پنجاب عارف نواز نے ناروال کرتارپور سے نئی فورس کا آغاز کروایا۔۔۔ سو سے زائد پنجاب ٹورسٹ پولیس کے افسران اور اہلکاران فرائض سرانجام دیں گے ۔پنجاب ٹورسٹ پولیس کو موٹرسائیکل اور کاریں دی گئیں ہیں ۔

ابتدائی طور پر ٹورسٹ پولیس کرتار پور میں فرائض سرانجام دے گی جو بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کی سکیورٹی اور دیگر معاملات کو ڈیل کرینگے۔ ٹورسٹ فورس کو پنجاب بھر کے دیگر اضلاع مری، لاہور، کالاباغ سمیت دیگر علاقوں میں بھی تعینات کیا جائے گا۔ مری مال روڈ پر سیاحوں کو تشدد کیے جانے سمیت دیگر واقعات کے پیش نظر یہ فورس بنائی گئی ہے ۔