تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے بڑے پیمانے پر ولائیتی شراب پکڑی ، ایف آئی آر میں دیسی بنا کر افسران بالا کو سب اچھے کی رپورٹ دے دی
یکم ستمبرکو تھانہ اے ڈیفنس میں تعینات اشتیاق اے اس آئی اور مشتاق نامی کانسٹیبل نے ہمراہ 4 عدد پولیس اہلکار جاوید نامی شخص سے ڈیفنس میں مہران گاڑی میں موجود چار لاکھ پچاس ہزار مالیت کی ولائیتی شراب برآمد کی جو کہ جادوئی طریقہ سے 60لیٹر دیسی شراب ڈال کر مقدمہ درج کرتے ہوئے جوڈیشل کر دیا اور ولائیتی شراب خورد برد کر لی۔
اس ضمن میں ملزم جاوید کا ویڈیو بیان بھی منظر آم پر آیا ہے جس میں وہ پولیس میں موجود اشتیاق اور مشتاق نامی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرتے ہوئے باقاعدہ اقرار کر رہا ہے کہ مجھ سے لاکھوں روپیے مالیت کی ولائتی شراب برآمد ہوئی ہے تو پھر تھانہ ڈیفنس اے پولیس کا اے ایس آئی اشتیاق اسے دیسی بنا کر افسران بالا کی آنکھوں میں دھول کیوں جھونک رہا ہے ملزم نے وزیراعلی سے اپیل کی ہے کہ محکمہ میں۔موجود ایسی کالی بھیڑوں نے ہی پولیس کو بدنام کر رکھا اس لیے ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے جاوید ولد منشاء نے سی سی پی او لاہور آفس میں کاروائی انصاف کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔