سی آئی اے پولیس لاہور نے 7روز قبل تاوان کے لیےاغوا ہونیوالی پانچ سالہ بچی مغویہ میرب کو حافظ آباد سے بازیاب کروا لیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈی آٸی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے اغوا ہونیوالی بچی میرب کی بحفاظت بازیابی کےبعد ان کے گھر امین پارک، شفیق آباد میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نماٸندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر اور ایس پی سی آٸی اے عثمان اعجاز باجوہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی آٸی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ سی آٸی پولیس ٹیم نے دن رات کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوٸے بچی میرب کو حافظ آباد سے بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گٸی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے میرب کو 29 جون کو گھر کے باہر سے اغواء کیاتھا اور بچی کی بازیابی کیلیے والدین سے پچاس لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے تاوان کی پرچیاں میرب کے گھر بھجوائیں اور تاوان نہ دینے کی صورت میں بچی اور اسکے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں