لاہور سے جدہ جانے والے پی آئی اے طیارے کے انجن میں ٹیک آف کرتے ہی آگ لگ گئی،مسافر جہاز میں کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
پائلٹ نےفلائٹ کو واپس لاہور ائر پورٹ پر اتار لیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔ طیارے مذید دس منٹ لینڈ نہ کر تا تو ہوا میں زور دار دھماکے سے پھٹ جانا تھا۔طیارے میں 200 مسافر سوار تھے اور جدہ جانے کےلیے فیول بھی سٹور تھا۔
طیارہ ٹیک آف کے بعدجیسے ہی لاہور کی حدود سے باہر نکلا تو انجن نمبر ایک میں آگ لگ گئی، پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو واپس ائیرپورٹ پر اتار ا جہاں ریسکیو عملے نے آگ پر قابو پا لیا جس پر مسافروں نے سکھ کا سانس لیا۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق انجنئرنگ عملے نے بوئنگ 777کو چیک کیا اور انجن میں آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ بتائی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سول ایوی ایشن کا عملہ مسافروں کیلئے دوسرے طیارے کے انتظام میں مصروف ہیں