اسلام آباد: روپوش پی ٹی ایم کے رہنما کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں انٹیلی جنس ایجنسی کا ایک افسر شہید ہوگیا جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت انٹیلی جنس ایجنسی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
بنوں: ذرائع کےمطابق دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب پی ٹی ایم کے رہنما حنیف پشین نے فہیم پشین نامی شخص کے گھر میں پناہ لے رکھی تھی۔ انٹیلی جنس ایجنسی کی اطلاعات پر بنوں پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران اور اہلکاروں کے ہمراہ فہیم پشین کے گھر چھاپہ مارا اور ریڈنگ پارٹی کے ارکان فہیم پشین کے گھر کی تلاشی کیلیے اندر داخل ہوئے تو وہاں روپوش ملزم حنیف پشین نے ریڈنگ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
حنیف پشین کی فائرنگ سے انٹیلی جنس ایجنسی کے حوالدار محسن شہزاد اور حوالدار شاکر اعظم کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے، ان زخمیوں میں سے حوالدار شاکر اعظم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر شہید ہوگئے جبکہ حوالدار محسن شہزاد اور زخمی پولیس اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ اسپتال بنوں منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔