ڈیرہ غازی خان(کرائم رپورٹر) ڈیرہ غازی خان کے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں دوائی لینے آنے والی دو بچوں کی ماں کو اجمتاعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق ک نامی لڑکی نے درخواست دی ہے کہ وہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان دوائی لینے آئی جہاں پر اسے عمیر نامی شخص دوائی دلانے کے بہانے ڈاکٹر یوسف وارڈ کے جانب بالائی منزل پر لے گیا جہاں پر ایک شخص پہلے سے موجود تھا اور ایک شخص بعد میں کمرے کے اندر آگیا۔
متاثرہ خاتون کے مطابق عمیر اور دوسرے شخص نے شراب پی کر میرے ساتھ زیادتی کی اور مجھے تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔ اور مجھے کمرے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ شام پانچ بجے کے قریب حسیب اللہ اور آصف نامی دو نوجوان آئے جنہوں نے مجھے سنبھالا اور اسپتا ل لے گئے۔
متاثرہ خاتون کے مطابق اسکے دو بچے ہیں اور شوہر نے طلاق دے دی ہے۔ وہ اکیلی بچوں کے ساتھ چورہہٹہ ڈیرہ غازی خان میں رہتی ہے۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر عمیر سمیت دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ جبکہ خاتون کا میڈیکل کرانے کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔