لاہور(ہیلتھ رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب کا ایکسپو سینٹر اسپتال میں کورونا وائرس کے حوالہ سے جنرل ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کل سے ایکسپو سنٹر میں قائم اسپتال کام شروع کردے گا۔کسی بھی شہری کو خود پر شک ہے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہے تو وہ ایکسپو سنٹر آکر اپنا ٹیسٹ فری کرا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے ایکسپو سنٹر میں شہریوں کی سکریننگ کی جائے گی اور ڈاکٹر کی ریکمنڈیشن پر مفت پی سی آر ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔