کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے پنجاب حکومت کے لاک ڈائون کے بعد وزارت ریلوے نے بھی سات دن کےلیے ٹرین آپریشن معطل کردیا۔
ٹریننیں بند ہونے کی خبر سننے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد ٹکٹیں لینے کےلیے لائنوں میں ذلیل وخوار ہوتی رہی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوائے خطرے کے باعث وزارت ریلوے نے چوبیس مارچ رات بارہ سے اکتیس مارچ رات بارہ بجے تک ٹرین آپریشن معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ٹرینیں بند ہونے کا سن کر دوسرے شہروں کو جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد ریلوے سٹیشن پر پہنچ گئی۔
مسافرکو ٹکٹس خریدنے کےلیے گھنٹوں لمبی لائنوں میں کھڑا ہونا کے باوجود کسی کو ٹکٹ ملی تو کسی کو بغیر ٹکٹ ہی واپس لوٹنا پڑا جبکہ تین گھنٹے ہوگئے ہیں لائن میں لگے ہوئے مسافروں کو ٹکٹ نہیں ملا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے خریدی گئی ٹکٹس کی پوری قمیت مسافروں کو واپس کی جائے گی۔
اگرکوئی آپریشن شروع ہونے پر دوبارہ سفر کرنا چاہیے تو اسکے مطابق پرانی ٹکٹ ایڈجسٹ کردی جائے گی۔ جبکہ دوسرے شہروں کو جانے والے مسافرپریشان ہوتے رہے اور اپنے گھروں میں جانے کے لیے در بدر پھر رہے ہیں۔