لاہور(نمائندہ خصوصی) کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض ادا کرنے والے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو لاہور پولیس نے سلامی دی۔
گنگا رام ہسپتال لاہور میں سلامی کی تقریب ہوئی جس میں ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ سمیت ایس پی سول لائنز دوست محمد اور ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف موجود تھا۔

ڈولفن فورنس کے گارڈز نے ایس پی ڈولفن و ایس پی سول لاہن کی قیادت میں ڈاکٹرز کو سلامی پیش کی اور ڈاکٹرز کو گلدستے پیش کیے۔
https://youtu.be/VCWYZA6aBDY
ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے کہا کہ ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس بھی ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ کرونا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ڈاکٹرز کو سلام پیش کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے

ڈاکٹرز نے کہا کہ لاہور پولیس بی ڈاکٹرز کی شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پولیس کامورال کسی طور بھی کم نظر نہیں آتا پوری قوم کو ملکر کر اس مشکل وقت کا سامنا کرنا ہے۔انشااللہ ہم سب ملکر کورونا کے خلاف یہ جنگ ضرور جیتیں گے۔












