کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب بھر میں مریضوں کی مشکلات عارضی طور پر ٹل گئی، ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کے حکومت سے مشروط مذاکرات کامیاب ہوگئے، 7 دن کے لیے ہڑتال کو موخر کرکے او پی ڈیز کھولنے کا اعلان کردیا،
دس دن تک اسپتالوں کی او پی ڈیز بند رکھ کر ،، مریضوں کو علاج سے محروم کرنے والے ،، ینگ ڈاکٹرز ،،، کو محکمہ صحت نے نوکریوں سے برطرفی کی وارننگ دی ،،، تو ڈاکٹرز بھاگے ،، نوکری بچانے ،،، اور مذاکرات کیلئے راضی ہو گئے ،،،،
محکمہ صحت سے مذاکرات کے بعد پنجاب ہیلتھ الائنس نے ہڑتال موخر کردی،،، محکمہ صحت اور ہڑتالی ڈاکٹرز نے مشترکہ پریس کانفرنس بتایا کہ ،، ایم ٹی آئی ایکٹ پر تحفظات سننے کے لیے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے
رکنی کمیٹی میں ہیلتھ الائنس کے تمام شعبوں کے عہدیدار شامل ہونگے ،،، سربراہی سپیشل سیکرٹری شکیل احمد کریں گے،، ہرتالی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ایکٹ کو تسلیم نہ کرنے پر اب بھی قائم ہیں
معطلی سے خوفزدہ ڈاکٹرز نے کل سے پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیز کھولنے کا اعلان تو کیا ،، ساتھ ہی شرط بھی رکھی کہ محکمہ صحت متنازعہ ایکٹ پر تحفظات بارے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو آگاہ کرے گا،،،