فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا.
ایف بی آر کی جانب سے پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں لکھا گیاہ ے کہ 10 روز کے اندر تمام ڈاکٹرز کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کے رکن ڈاکٹرز ریٹرن ٹیکس فائل کرنے کے پابند ہیں جبکہ بیشتر ڈاکٹر ریٹرن فائل نہیں کررہے۔
پی ایم ڈی سی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام ممبران کی تفصیلات 10 روز کے اندر فراہم کرے تاکہ ایف بی آر غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرزکو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات شروع کرے۔
حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 550 ارب مختص کیا ہے۔
حکومت ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مختلف شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لارہی ہے، اس حوالے سے گزشتہ دنوں چیئرمین ایف بی آر نے کراچی کی سب سے بڑی کباڑ مارکیٹ شیرشاہ کا دورہ کر کے تاجروں کی تفصیلات بھی جمع کی تھیں،اس کے علاوہ بیوٹی پارلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔