فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سول جج پر حملہ کر کے زخمی کرنے والے وکیل کو سزا سنا دی،،،،ملزم ایڈووکیٹ عمران منج نے 25 اپریل کو جڑانوالہ عدالت میں بیٹھے سول جج کو کرسی مار کر زخمی کیا تھا،،،،،
تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ عمران منج کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر کیس کی شنوائی ہوئی ،،،،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد خلیل ناز نے کیس پر فیصلہ سنایا اور جرم ثابت ہونے پر ایڈووکیٹ عمران منج کو مجموعی طور پر 18 سال 6 ماہ قید اورڈھائی لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا،،،ساتھی وکیل کے خلاف عدالتی فیصلہ اتے ہی وکلا نے احتجاج کی کال دے دی،،،،پنجاب بار کونسل اور لاہور بار ایسوسی ایشن نےایڈووکیٹ عمران منج کے خلاف فیصلے پر مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا،،،لاہور بار ایسوسی ایشن نے وکلا کو عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کا حکم دے دیا