لاہور: محکمہ جیل خانہ جات کے 12 افسران کے تقرروتبادلے کر دئیے گئے۔
خصوصی نمائندہ قلم کلب: :محکمہ جیل خانہ جات میں 12 افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں جن میں سپرنٹینڈنٹ شہرام خان ہائی بہاولپور سے سیکیورٹی جیل ساہیوال تعینات، سپرنٹینڈنٹ ساجد بیگ سیالکوٹ سے بہاولپور جیل تعینات، سپرنٹینڈنٹ نوید اشرف ساہیوال جیل کو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کے احکامات، سپرنٹینڈنٹ منصور اکبر ہیڈ کوارٹر سے میانوالی جیل تعینات جبکہ احمد نوی گوندل کو ہیڈ کوارٹر سے سپرنٹینڈنٹ گوجرانولہ جیل تعینات کر دیا گیا ہے