تفیصلات کے مطانق ملزمان سفیدرنگ کی ٹیوٹا کرولا کارمیں بھاری مقدار میں منشیات سوات سے کرچی لے کر جارہے تھے۔اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے ملتان کے قریب عبدالحکیم موٹر وے انٹر چینج ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کرتے ہوائے 42 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ملزمان نے بڑی مہارت سے منشیات کو کار کے خفیہ خانوں میں چھپایا ہوا تھا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے 2ملزمان بنام فاروق حیدر خان خان شیر ولد حیدر گل ولد حیدر گل جو کہ کراچی اور سوات کے رہائشی ہیں کو کار سمیت حراست میں لے کر مزید تفشیش شروع کردی ہے ۔