سی پی او ملتان کے مطابق ملزم اجمل نے چار افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا جبکہ 6افراد کو کمرے میں بند کرکے آگ لگائی گئی۔
ملزم اجمل چند روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا ، اس کو اپنی بیوی کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا، اس نے اپنے سسرال جاکر اپنی بیوی ، سالی اور ساس سمیت گھر میں موجود افراد پرفائرنگ کی اور پھر گھر کو آگ لگا دی۔ مقتولین میں تسلیم بی بی، کرن، مریم، سیما، نیما، اسماٗ،سیم، روما جبکہ زخمی ہونے والوں میں سیم حسن، علی رضا اور لعل محمد شامل ہیں
سی سی پی او نے کہا کہ ملزم نے اپنے باپ کے ساتھ ملکر گھر والوں کو قتل کیا، پولیس نے موقع پر ملزم اجمل اوراس کے باپ کوگرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کا ایک ملزم بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔ قتل کی اس اندوہناک واردات سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔