وزیرا عظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پا کستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کا ضلع میانوالی کی خٹک بیلٹ کا دورہ،، پینے کے صاف پانی کے مسائل کا جائزہ لیا ۔
(نمائندہ قلم کلب میانوالیْ زبیر ہاشمی) خٹک بیلٹ کے دورہ سے قبل سیف اللہ نیازی نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اے ڈی سی آرواحدارجمند ضیا ء کے ہمرا ہ خٹک بیلٹ کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے افسران نے انہیں پانی کی سکیموں کے بارے بریفنگ دی ۔ سیف اللہ نیازی نے سائنسی اور ٹیکنیکل ماہرین کے ہمراہ خٹک بیلٹ کے مختلف علاقوں ٹولہ منگلی، زیڑی، چاپری،چشمیہ، ونجاری اوردیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کر کے مقامی لوگوں سے پینے کے صاف پانی کی دستیا بی اور مسائل کے حوالہ سے مشاورت اور تبادلہ خیال کیا۔۔پی ٹی آئی کے کئی مرکزی اور ضلعی رہنما بھی سیف اللہ نیازی کے ہمراہ تھے ۔
چیف آرگنا ئزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کو خٹک بیلٹ کے مکینوں کے مسائل اور مشکلات کا ادراک ہے اور پی ٹی آئی کی حکو مت خٹک بیلٹ کے علا قہ میں پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کا مستقل حل نکالے گی۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے پہلے سے موجود واٹر سپلائی سکیموں کو فنکشنل کر وانا، نئی واٹر سپلائی سکیموں کی تعمیر، سما ل ڈیمز، منی ڈیمز سمیت تما م آپشن کو استعمال کیا جا ئے گا اور جہاں ضرورت ہوئی لفٹ ایر یگیشن سسٹم سے بھی استفادہ کر یں گے۔ سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ خٹک بیلٹ کے علاقہ کو صاف پا نی کی فراہمی کیلئے جا مع حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے اور انشا ء اللہ جلد اس سلسلہ میں انہیں خو شخبری سنائیں گے۔ سیف اللہ نیازی نے کہا کہ خٹک بیلٹ وزیراعظم عمران خان کے حلقہ انتخاب کا حصہ ہے اور اس کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔