کراچی: عیدالاضحی کے موقع پر سپرہائی وے پر قائم کی جانے والی ایشیا کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تاہم مویشی منڈی کی انتظامیہ کے ٹھیکیدار کی عدم دلچسپی کے باعث مویشی منڈی کے قیام کا کام سست روی کا شکار ہے۔
مویشی منڈی میں اندرون سندھ کے علاقے نوشہرو اور دادو سے تعلق رکھنے والے بیوپاری قربانی کے جانور لیکر مویشی منڈی پہنچ گئے،اندرون سندھ سے مجموعی طور پر 20 ٹرکوں کے ذریعے تقریباً ساڑھے چار سو کے قریب قربانی کیلیے گائے اور بیل فروخت کے لیے لائے گئے۔…