وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی زیر نگرانی پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے’’واٹر سیکیورٹی ایشوز آف ایگریکلچر ان پاکستان‘‘کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ 2019ء میں چاروں صوبوں کے 2807دیہات سے 14 ہزار نمونے لیے، جن میں سے11450 کو فیل جبکہ2550 کو پاس قرار دیا گیا۔ تحقیق کاروں نے پانی کا غلط استعمال روکنے کیلیے کثیر الجہتی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا کہ گھریلو اور صنعتی شعبے میں میٹر سسٹم نافذ کیاجائے اور واٹر ٹیرف متعارف کرایا جائے۔