کراچی: تیزترین موسمیاتی پیش گوئی کا حامل ڈوپلرریڈاراگلے سال 2020کے مون سون سے پہلے فعال ہوجائے گا،محکمہ موسمیات بلڈنگ کراچی میںنصب ہونے والے جدید ڈوپلر ریڈارکے ذریعے جلد پیش گوئی ممکن ہوسکے گی۔
1991 میں نصب ریڈارکے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے موسمیاتی صورتحال کا پتہ چل سکے گا،ڈوپلرریڈار450 کلومیٹر کے دائرے میں طوفان،بارش،گرم ترین موسم کی تیز اور بروقت پیش گوئی کرے گاتفصیلات کے مطابق انالاگ سے ڈیجیٹل ڈوپلر ریڈارکی جانب سفر کے تسلسل میں شہرقائد میں لگ بھگ 28 سال بعد پرانے ریڈارکی جگہ نئے ڈوپلر ریڈار کی تنصیب کے لیے کام جاری ہے،جائیکا جاپان کے تعاون سے نصب ہونے والے ریڈار کی ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیرکا کام حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے ڈوپلر ریڈارمنصوبے کے لیے درکارجدید آلات پہنچادیے گئے ہیں،نصب ہونے والا نیا جدید ڈوپلرریڈار 1991 میں نصب ریڈار سے کئی گنا تیز رفتار موسمیاتی حالات کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتاہے جس سے پڑوسی ملک ایران اور ہندوستان سمیت دیگر پہلے سے استفادہ کررہے ہیں۔