شفیع محمد جاموٹ کی عمر 79برس تھی۔وہ1977میں پہلی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ 1979سے 1983 تک ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے چیئرمین رہے اور1987 سے 1992 میں ایک پھر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے چیئرمین بنے۔
حاجی شفیع محمد جاموٹ پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی رہے، 2013 کے عام انتخابات سے قبل انہوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی اور ضلع ملیر سے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ گزشتہ ایک سال سے وہ غیر فعال تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شفیع محمد جاموٹ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔