جج ویڈیو اسکینڈل کا اہم کردار میاں طارق محمود گرفتار
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) جج ارشد ملک کے خلاف ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزم طارق محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے طارق محمود سمیت ویڈیو اسکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے نے ملزم کو بکتر بند گاڑی میں انتہائی سخت سیکورٹی میں سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹادیا گیا
ایف آئی اے نے ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم میاں طارق محمود کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
میاں طارق محمود پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بھائی کی مدد سے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو بنائی اور نواز شریف کو فروخت کی