مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزای مریم نواز کا سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہنا ہے کہ اگرمجھے کچھ کہا یا کیا تو میں نے پاکستان سے باہر کسی کے پاس سب کچھ لکھ کر امانتا رکھوا دیاہے، ان میں سے کسی نے میری آواز بند کرنے کی کوشش کی تو سب کچھ پبلک ہوجائیگا
اب انشاءاللہ انکی باری ہے۔ مجھے کچھ کہا یا کیا تو میں نے سب کچھ لکھ کر پاکستان سے باہر کسی کے پاس امانتاً رکھوا دیا ہے۔ جیسے ہی ان میں سے کسی نے میری آواز بند کرنے کی کوشش کی تو وہ سب پبلک ہو جائے گا۔ https://t.co/pYBbttkBBy
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 27, 2019
مریم نواز نے مزید کہا کہ اب انشاءاللہ انکی باری ہے جنہوں نے ہم پر ظلم کیے ہیں، مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے یہ بات ایک ٹویٹر صارف کو جواب میں کہی جب اس نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر جتنے ظلم ہونے تھے وہ ہوچکے ہیں اب ن لیگ بے خوف ہوچکی ہے
Videos and my own video too in which I have divulged all. https://t.co/PlC0tFWFjg
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 27, 2019
ایک دوسری ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو مواد پبلک ہوگا اس میں کئی وڈیوز شامل ہیں جس میں میری اپنی وڈیو بھی ہے جس میں بہت سے انکشافات ہیں