اسلام آباد: آئندہ ماہ ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیاگیاہے، آئل اینڈ گیس اتھارٹی نے اس سلسلے میں سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے،سمری کے تحت پٹرول ۵روپے ۱۵ پیسے، مٹی کا تیل ۵ روپے ۳۸ پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ۵ روپے ۶۵ پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ۸ روپے ۹۰ پیسے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے، ۳۱ جولائی کو وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کا جائزہ لے گی، قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائیگا