لاہور: (نمائندہ خصوصی) جعلی شادیوں کے بہانے لڑکیوں کو چین سمگل کرنے کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا، لاہور سے ڈولفن سکواڈ نے ایک اور گینگ گرفتار کرلیا
ملزم چینی باشندہ اور پاکستانی ایجنٹ لڑکیوں کو ویزہ لگوانے کے لیے ایمبیسی لے جارہا تھا کہ پولیس نے چیک کیا، تحقیقات میں حقیقت کھلنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا
ملزمان کا تیسرا ساتھی چائنہ فرار ہو چکاہے
ملزمان نے رابعہ اور علیزہ نامی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر فون کے ذریعے چین میں موجود شخص سے نکاح پڑھوایا
بعد ازاں چین بھیجنے کے لیے ایمبیسی سے ویزہ لگوانا چاہتے تھے
ملزمان کی حقیقت کھلنے پر لڑکیوں نے چین جانے سے انکار کردیا
گرفتار چینی باشندے کے موبائل سے درجنوں لڑکیوں کی تصاویر برآمد ہوئیں
اس سے قبل بھی پنجاب بھر سے جعلی شادیوں کا فراڈ کرکے لڑکیوں کو چین بھیجنے والے کئی گروہ گرفتار کیے جاچکے ہیں