ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری شوگرملز کیس میں نیب کی حراست میں ہیں
دوران تحقیقات نیب ٹیم نے مریم نواز سے سوال کیا کہ آپ نے 1 کروڑ 11 لاکھ کے شیئرز تین غیر ملکیوں سے کیسے خریدے
مریم نواز نے جواب دیا کہ میرے دادا کو معلوم ہوگا
جس پر نیب ٹیم نے کہا کہ آپ کے دادا تو 2004 میں فوت ہوگئے تھے جبکہ شیئرز آپ نے 2008 میں لیے
مریم نواز کے جواب پر نیب ٹیم حیران و پریشان رہ گئی
نیب ٹیم کے مطابق مریم نواز سوالوں کے جواب دینے سے کترا رہی ہیں، کبھی کوئی جواب دیتی ہیں کبھی کچھ، جبکہ کچھ سوالات کے جواب میں انہوں نے ملبہ دوسرے لوگوں پر ڈال دیا