شمائولی چھائونی پولیس کے تشدد سے ہلاک ہونے والےعامر مسیح کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔۔۔پولیس نے مقدمے میں نامزد سابق انچارج انویسٹیگیشن اور کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا
لاہور کے علاقے شمائونی چھائونی میں پولیس کے تشدد سے عامر مسیح جاں بحق ہوگیا تھا۔جس پر پولیس نے عامر مسیح کے بھائی کی مدعیت میں پانچ پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ واقعہ میں ملوث ڈی ایس پی شمالی چھائونی اور ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی تھی۔ مقدمے میں نامزد ملزم فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے سابق انچارج ناصر بیگ اور کانسٹیبل عنصر کو گرفتارکرلیا ہے۔ جس کے بعد انہیں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔