لاہور (حمزہ رحمٰن)بیوروکریسی نے نئےسسٹم پر عملدر آمد کیلئےتیاری مکمل,وزیر اعظم کی وطن واپسی پرنئےسسٹم پرعملدر آمدشروع کردیاجائیگا
جس کے بعد پولیس افسروں نے حکومت کواپنے تحفظات سے آگاہ کردیا، ذرائع کے مطابق پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اپنے اختیارات کسی بھی صورت بیوروکریسی کو نہیں دینگے ، یاد رہے کہ نئے سسٹم کے تحت پولیس کو محکمہ داخلہ کے ماتحت کردیا جائیگا،ڈپٹی کمشنرز کو اضافی اختیارات دیئےجائیں گے۔پولیس ریفارمز کے تحت محکمہ پولیس میں کئی نئی کمیٹیاں بنائی جائیں گی اور ان نئی کمیٹیوں میں مختلف اداروں کے لوگ شامل ہوں گے،
پولیس کے عرصہ دراز سے جاری منصوبے اور قوانین ختم کردیئےجائیں گے جس کے ساتھ ساتھ پولیس میں نئے قوانین اور منصوبے لائے جائینگے ۔پولیس ریفارمز سے پولیس کی کمانڈ بیوروکریسی کے پاس آجائیگی
اس حوالے سے عوامی ردعمل ان ریفارمز کے حق میں دیکھنے کو ملا، ایک محطاط سروے کے مطابق سوشل میڈیا پر آئے دن پولیس کے وہ افسران جن کو ‘ان ٹچ ایبل’ سمجھا جاتا تھا کو کسی اور محکمے کے ماتحت کر دینے سے بہت سی محکمانہ بے ظابطگیوں کو روکا جانے کا گمان پایا جاتا ہے