لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن تھے اب وہ کہاں ہے پتہ نہیں اگر عمران خان اپنے قریبی ساتھی جہانگیر ترین سے فاصلہ رکھ سکتے ہیں تو رپورٹ میں ملوث دوسرے وزیروں کے خلاف بھی ضرور کارروائی ہوگی۔۔۔۔
شیخ رشید دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم سے کہا ہے سارے میڈیا سے صلح کر لیں، سب سے جھڑپیں ختم ہونا چاہئیے پاکستان کا میڈیا بہت بہترین کردار ادا کر رہا ہے تمام میڈیا کی طرف سے عمران خان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں۔ سوموار کو ملاقات ہو گی۔ جس کے بعد خوشخبری دوں گا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدنے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پی اور دیگر رپورٹیں عمران خان کی حکومت میں نکلیں ہیں شیخ رشید نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اگر جہانگیرترین سے فاصلے ہوسکتے ہیں تو دوسرے وزیروں کو بھی پھکی ملے گی۔۔فرانزک رپورٹ پچیس نہیں تو تیس کو آجائیگی جو بھی وزیر ملوث ہوگا اسکو پھکی ضرور ملے گی
وزیر ریلوے نے کہا کہ کل چمن کےلیے تیس کوچزپرمشتمل ٹرین چمن کےلیے روانہ کر رہے ہیں۔ ہماری طرف سے اٹھارہ ٹرینیں تیار ہیں اگر پچیس کو کہیں یا یکم کو ہم ٹرینیں چلا دینگے۔شیخ رشید اپوزیشن لیڈر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف گرفتاری کے ڈر سے نیب میں پیش نہیں ہوئے ۔وفاقی وزیر نے ریلوے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا بھی اعلان کیا۔۔۔

وزیر ریلوے نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعلی سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مراد شاہ صاحب لڑائی جھگڑے کا وقت نہیں ہے قومیں ایسے موقع پر اکٹھے ہو کر کام کرتی ہیں صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے گولہ باری سندھ سے شروع ہوئی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان ریلویزکو پانچ ارب ماہانہ نقصان ہو رہا ہے ہم مال بردار ٹرینیں چلا رہے ہیں لیکن اس میں بھی خسارہ ہورہا ہے۔ مسافروں کی تمام ٹرینیں بند ہیں ہم نے وزیراعظم کو لیٹر لکھ دیا ہے جسیے وہ کہیں گے ہم ٹرینیں چلا دیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جو جو وزیر آئی پی پی رپورٹ میں آئے گا اس کو پھکی دی جائے گی۔ جہانگیر خان پی ٹی آئی کا اہم آدمی تھا اب وہ کہاں ہے مجھے نہیں پتہ، اس کی خدمات سے انکار نہیں ہے۔ عمران خان کا منشور تھا کہ وہ مافیا کو قانون کے شکنجے میں لائے گا اس نے تمام رپورٹیں پبلش کردیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شریف پر انتہائی سیریس کیسز ہیں۔ شہباز شریف کینسر کی وجہ سے بچ رہا ہے اب وہ سوچ رہا ہے کہ لندن کیسے جائوگا اب وہ لندن جائے گا یا پھراندرجائے گا۔