اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ میں گریڈ 19 کے افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کےلیے پروموشن بورڈ کمیٹی نے 26 افسران کو پروموشن کےلیے اپنے کاغزات جمع کرانے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔
سنئیر سلیکشن بورڈ کمیٹی پیپکو نے ٹائم سکیل اپ گریڈیشن پروموشن کےلیے گریڈ انیس سے گریڈ بیس میں ترقی پانے والے افسران کو اپنے کاغزات مکمل کرکے ایچ آر آفس میں جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے گریڈ 20 میں ترقی کےلیے تیارکی گئی لسٹ لیسکو، فیسکو، گیپکو، ہیسکو، کیسکو، سیپکو، اور ٹیسکو کے افسران شامل ہیں۔ جو مندرجہ ذیل ہیں
فیسکو کے جاوید انورسندھو، گیپکو کے محمد رفیق اقبال، ہیسکو کے شفیق احمد میمن، ندیم مسعود صدیقی اور اکبر خان دورانی شامل ہیں۔ آئیسکو کے محمد امین اور عبدالوحید بھٹی شامل ہیں۔
لیسکو کے ضیا الاسلام انصاری، منظور حسین، احسن محی الدین، طارق رحمان جہانگیری، طارق عثمان اور عمران افضل خان شامل ہیں۔ میپکو کے محمد سلیم خان اور عبدالحمید شامل ہیں۔
پیسکو کے خالد خان، یاسر نسیم، حامد حیدر، طاہر حسن اورمثال خان شامل ہیں۔ پی آئی ٹی سی کے عتیق احمد اورمحمد فیاض اعوان شامل ہیں۔
گریڈ بیس میں ترقی کےلیے بنائی گئی لسٹ میں کیسکو کے شیر حسن خان اوراختر حسین شامل ہیں۔ سیپکو کے امداد علی میرانی اور ٹیسکو کے محمد لسٹ میں شامل ہیں۔
گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی کےلیے بنائی گئی لسٹ میں شامل افسران کو جلد از جلد اپنے کاغذات مکمل کرکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔