لاہور(کرائم رپورٹر) تقرری کے منتظر ڈی آئی جی حسن رضا خان کو سٹی پولیس آفیسر ملتان تعینات کردیا گیا۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے حسن رضا خان کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کے بعد سی پی او ملتان تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ حسن رضا خان کو 27 مارچ کو گریڈ 20 ترقی دیکر ڈی آئی جی رینک دیا گیا تھا.
حسن رضا خان اس سے قبل ڈی پی او جھنگ سمیت دیگر اضلاع کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔