لاہور(کرائم رپورٹر) جینڈر بیسڈ کرائم سیل سول لائنزنے کارروائی کرتے ہوئے کم سن بہنوں کو مبینہ زیادتی کرنے والے والد کو گرفتارکرلیا ہے۔
ایس پی سول لائنز اسد الرحمان کے مطابق عبدالشکور کے خلاف اسی بیوی سمیرا نے تھانہ شالیمارمیں اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرارکھا تھا۔ خاتون کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نے عبدالشکورسے ایک سال قبل دوسری شادی کی تھی۔ سمیرا کی دوبیٹیاں بارہ سالہ ع اور چودہ سالہ غ اسکے ساتھ رہتی ہیں۔
سمیرا نے اپنے شوہر عبدالشکورپر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسکی دونوں بیٹیوں بارہ سالہ ع اور چودہ سالہ غ کو پچھلے چھ سے سات ماہ سے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔عبدالشکور نے دونوں بچیوں کو ڈرایا تھا کہ اگر انہوں نے مجھے بتایا تو وہ انکو جان سےمار دے گا۔ سمیرا نے پولیس کو بتایا کہ اسکی چودہ سالہ بیٹی چار ماہ سے حاملہ ہوچکی ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن اسد الرحمان کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالشکورکو گرفتار کرلیا گیا اور ابتدائی طور پر دونوں بہنوں سے زیادتی ثابت ہوچکی ہے۔ چودہ سالہ غ کا چار سے حاملہ ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے۔اسدالرحمان نے بتایا کہ عبدالشکور کو ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کے بعد واضع ہوگا کہ اس نے ہی دونوں بہنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے یا نہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم عبدالشکور نے ایک سال قبل سمیرا بی بی سے دوسری شادی کی تھی۔