شیخوپورہ(محسن رضا شاد) پتنگ بازی سے شروع ہونے والا بچوں کا جھگڑا خاتون سمیت 9 افراد کی جان لےگیا۔ شیخوپورہ میں پولیس کی نااہلی کے باعث دوگروپوں میں لڑائی کی وجہ سے 9 افراد کو قتل کردیا گیا ۔پولیس نے مقتول خادم جٹ کے بیٹوں کی مدعیت میں تین مختلف مقدمات درج کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے کھاریاں والا میں دل دہلا دینے والا واقعہ،، دوگروپوں کے درمیان جھگڑے کے باعث 9 افراد زندگی کے بازی ہار گئے،،،غلام رسول عرف سولی جٹ کی خادم حسین گروپ سے چپقلش چل رہی تھی ایک ماہ قبل دونوں کے درمیان بچوں کی لڑائی پر جھگڑا ہوا جس میں دونوں گروپوں کے چھ افراد زخمی ہوئے پولیس نے سولی جٹ کی مدعیت میں خادم جٹ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کیا لیکن دوسری پارٹی کو انصاف دلانے کی بجائے انکے دوافراد کو گرفتارکرکے جوڈیشل کرادیا۔
خادم جٹ گروپ نے عدالتی احکامات لیکر سولی جٹ کے خلاف کراس پرچہ درج کرادیا جس کے بعد علاقہ معززین نعیم شاہ اور فہیم خان نے دونوں گروپوں میں صلاح کرانے کی بیڑہ اٹھایا۔ گزشتہ رات معاملات طے ہونے کے بعد آج اسٹامپ لکھا جانا تھا کہ سولی جٹ گروپ نے خادم جٹ گروپ کے گھروں اور زمین پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے خادم جٹ اسکی بیوی اور بیٹے سمیت 9 افراد کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ 3کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق شیخوپورہ فیصل آباد روڈ کی آبادی کھاریانوالہ کےقریب تین مختلف مقامات پرنصف درجن سےزاٸد مسلح افراد نےپتنگ بازی اورمعمولی تلخ کلامی پر اندھادھندفاٸرنگ کرکے3مزدروں سمیت 11افراد کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا زخموں کی تاب نہ لاتے ھوۓ9افراد جان بحق دوسگے بھاٸی شدیدزخمی ہوگئے۔ مقدمہ کے اندراج اورپوسٹمارٹم میں تاخیرپرمتاثرہ خاندان کی خواتین نے دل چوک سرگودھاروڈ پراحتجاجی مظاھرہ کیااورجی ٹی روڈ کو ٹریفک کےلیے بند کردیا.
پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل خادم حسین اور غلام رسول کے خاندانوں کے بچوں کے درمیان پتنگ بازی کے دوران ہونیوالا معمولی جھگڑا طول پکڑ گیا اور خادم حسین وغیرہ نے چھریوں کے پہ در پے وار کر کے غلام رسول کے دو بیٹوں انور سجاد اور فیض الرسول کو شدید زخمی کر دیا تھا، جس کا مقدمہ نمبر252 تھانہ بھکھی میں غلام رسول کی مدعیت میں خادم حسین ،عرفان، علی شان، عمران،گل باز اور دو نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا اور ملزمان گرفتار ہوئے ،گذشتہ روز اس مقدمہ میں ملزمان رہا ہوئے اورہفتہ کی صبح نصف درجن سے زائد مسلح ملزمان نے جدید اسلحہ سے لیس ھوکر اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 06افراد خادم حسین ،اسکی بیوی بشریٰ بی بی، اسکے دو بیٹے علی شان ، قربان علی ،اورمحمد طفیل،اکبر علی سمیت تین مزدوروں یاسین ، تنویر حسین اور اللہ دتہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے دو سگے بھاٸی شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے،تھانہ بھکھی پولیس نے مقتولین کے ورثاء کی نشاندہی پر دو افراد بابا طارق شاہ کے بیٹوں نعیم شاہ اور امین شاہ کو گرفتار کر لیا ہےبھکھی پولیس نے عمران علی ولدمنظوراحمد،عمران ولد خادم حسین اورتیسری ایف آٸی آررمضان ولد خادم حسین کی طرف سے درج کرلی گٸی
ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی بنائی گئی رپورٹ میں واقعہ پولیس کی غفلت اور نااہلی کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کےلیے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔