• قلم کلب اردو
Sunday, 3 August, 2025
Qalam Club
  • Home
  • Pakistan
    • Lahore
    • Karachi
    • Islamabad
    • Peshawar
    • Quetta
  • World
  • Exclusive
  • Transfers
  • Jobs/Interviews
  • Crime & Courts
  • Showbiz
  • Videos/Vlog
    • Business
    • Science & Technology
    • Health
    • Horoscope
  • Sports
  • Analysis
  • Home
  • Pakistan
    • Lahore
    • Karachi
    • Islamabad
    • Peshawar
    • Quetta
  • World
  • Exclusive
  • Transfers
  • Jobs/Interviews
  • Crime & Courts
  • Showbiz
  • Videos/Vlog
    • Business
    • Science & Technology
    • Health
    • Horoscope
  • Sports
  • Analysis
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home Analysis

کیا آپ نیوز گروپ دیوالیہ ہوگیا ہے؟

گروپ کے ماہانہ اخراجات 16 کروڑ روپے ہیں جو سالانہ 192 کروڑ بنتے ہیں

obaid Bhatti by obaid Bhatti
7 October, 2019
in Analysis
0 0
0

عبید بھٹی

بروزبدھ 2 اکتوبرکو آپ نیوز اور انڈس نیوز کے ملازمین بہت پرامید تھے کہ بالآخر2 ماہ بعد تنخواہ مل رہی ہے جس سے زندگی دوبارہ اپنی ڈگر پرلوٹنے لگے گی، اس سے قبل ملازمین کو عید الاضحی پر آدھی تنخواہ دی گئی تھی۔

شام کے 5 بجتے ہی ملازمین کی بے چینی میں اضافہ ہونے لگا کہ بینک بند ہوگئے ہیں تو کیا اب تنخواہ آسکے گی؟

ملازمین کی آپسی چہ مگوئیوں کے دوران مزید وقت گزر گیا لیکن تنخواہ موصول ہونے کا میسیج کسی کو موصول نہ ہوا تو غم و غصے میں اضافہ ہوتا چلاگیا، اسی اثناء میں آپ نیوز کے مرکزی نیوز روم میں ایک سیکشن نے کام چھوڑ احتجاج کا اعلان کیا اور نشستیں چھوڑ دیں، دیکھا دیکھی مزید ملازمین بھی انکی ہاں میں ہاں ملانے لگے لیکن ہچکچاہٹ کاشکار رہتے ہوئے مردہ دلی سے کام جاری رکھا، ایک سینئر نیوز اینکر نے بھی غصے اور پریشانی کے عالم میں ایک اعلی افسر کو جلی کٹی باتوں پرمشتمل میسیج کردیا

اعلی افسران نے معاملات کو ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر حقیقت ان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا، جو معلومات سامنے آئیں وہ بہت حیران کن ہیں

افسران کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ادارے کے پاس بلکل پیسے نہیں ہیں کہ اخراجات اور تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوسکے کیونکہ سابقہ انویسٹرنے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں اسلیے فی الوقت کوئی جھوٹی امید نہ رکھیں، البتہ اس بات کا اعادہ ضرور کرتے ہیں کہ جیسے ہی کوئی نیا انویسٹر راضی ہوتاہے تمام واجبات کلیئرکردیے جائیں گے جبکہ ایک انویسٹرسے معاملات حتمی مراحل میں ہیں، افسران نے یہ بھی واضح کیا کہ نامساعد حالات کے باوجود مزید کسی ملازم کو نکالا نہیں جائیگا

مزید پڑھیے: آپ نیوز سے متعدد ملازمین فارغ، کیا حکومت نوکریاں کھا رہی ہے؟

سامنےآنے والی معلومات کے مطابق آپ نیوز اور انڈس نیوز کا ماہانہ کل خرچہ 16 کروڑ روپے تھا، جوسالانہ 192 کروڑ روپے بنتے ہیں،جبکہ نیوز سیکشن کا ماہانہ خرچ 2 سے اڑھائی کروڑ کے درمیان تھا، جبکہ ادارے کا سارا سازوسامان اور عمارت کرائے کی ہے، سابق ایم ڈی جنید اقبال کے منظور نظرافراد میں سے بیشتر 6 ماہ کی ایڈوانس تنخواہ لے کر کام کررہے تھے جنہیں نکالا جا چکاہے

اطلاعات ہیں کہ کوئی بھی انویسٹر اس ڈوبتے جہاز کو ہاتھ اسلیے نہیں ڈالنا چاہ رہاکیونکہ معاملات حد سے زیادہ بگڑے ہوئے ہیں، عمارت سے لیکر ایک کیمرے اور اسکے چارجر تک سب کچھ کرائے پر ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ کاروبار میں کچھ بھی اپنا نہیں ہے، آلات تا انسانی وسائل سب کے سب ادھار پر چل رہے ہیں

مزید پڑھیے: ‏رؤف کلاسرہ کا پروگرام بند کیوں ہوا

ان سارے حالات کے باوجود آپ نیوز کی نیوز ٹیم کی کارکردگی ٹاپ 10 میں رہی ہے جس کے باعث حکام اپنی نیوز ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور افسران بالا کی خواہش ہے کہ یہ ٹیم ان مشکل حالات میں انتظامیہ کا ساتھ دے

موجودہ حالات کے تناظر میں سینئراینکر آفتاب اقبال کا شو اب چلتا نظر نہیں آرہا، کیونکہ ادارے کے مالی معاملات اورحالات کی خرابی کا ذمہ دارے آفتاب اقبال کا بھائی جنید اقبال ہے جس کو آفتاب کی ایماء پر ایم ڈی بنایا گیا تھا، نئی انتظامیہ ایسے شخص کے ساتھ کام بلکل نہیں کرنا چاہے گی جو ادارے کے دیوالیہ ہونے کا سبب بنا

یہاں ایک دلچسپ چیز دو سانڈوں کے درمیان چپقلش بھی ہے ۔۔۔ سینئر اینکر کے میسج اور ہڑتال کی خبر کا سن کر ایک اعلی افسر کی جانب سے دوسرے اعلی افسر کو کیا گیا میسج بھی دلچسپی کا امر لیے ہوئے ہے کہ مسائل کے حل کی بجائے ایک دوسرے کی تضحیک کا پہلو اُس میں نمایاں تھا

پس منظر

آپ نیوز پراینکرروف کلاسرہ کا پروگرام بند ہوا تو سینئراینکر کی جانب سے حکومت کو پروگرام بندش کا ذمہ دار ٹہرایاگیا، کلاسرہ صاحب نے مختلف ٹویٹس کرکے بھی عوام الناس کو آگاہ کیا کہ پروگرام بندش کی وجہ جی آئی ڈی سی کیس کے معاملے میں حکومت پرتنقید کرنا ہے، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سینئراینکرسے استفسارکیا کہ آپکے ٹی وی چینل کے مالی معاملات کی ابتری کا چرچہ ہورہاہے تو ممکن ہے اس وجہ سے پروگرام بند کردیاگیاہو، کیونکہ حکومت کو اگرپروگرام بند کروانا تھا تو ان صحافیوں کے کروائے جاتے جو حکومت مخالف ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، جس کےجواب میں کلاسرہ صاحب نے وضاحت کی کہ چینل نے ورکرز کی اگست تک کی تنخواہیں ادا کردی ہیں اسلیے مالی معاملات بندش کی وجوہات نہیں ہیں

 

نوٹ:قلم کلب ڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ newsdesk@e.qalamclub.com پر ای میل کیجیے۔

Tags: Aap kay muqabilAap NewsAftab IqbalAmir MateenIndus NewsKhabarzarRauf Klasra
Previous Post

‏رؤف کلاسرہ کا پروگرام بند کیوں ہوا

Next Post

بچوں پرجنسی تشددسے تحفظ کیلئےعملی اقدامات کی ضرورت!

obaid Bhatti

obaid Bhatti

Next Post

بچوں پرجنسی تشددسے تحفظ کیلئےعملی اقدامات کی ضرورت!

Latest News

New Twist in Sushant Singh Case: Court Issues Notice to Rhea Chakraborty

30 July, 2025

U.S. Asks Citizens to Help Pay Off $36 Trillion Debt as Economic Crisis Looms

30 July, 2025

Canada Moves Closer to Recognizing Palestinian State Amid Global Pressure

30 July, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

17 April, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

19 April, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

7 August, 2019

پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کا ڈیلی اور فکس الائونس منظور

16 July, 2019

New Twist in Sushant Singh Case: Court Issues Notice to Rhea Chakraborty

0

12-Year-Old child Murdered by Molvi

0

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا، فردوس عاشق

0

مزدوروں کا عالمی دن

0

New Twist in Sushant Singh Case: Court Issues Notice to Rhea Chakraborty

30 July, 2025

U.S. Asks Citizens to Help Pay Off $36 Trillion Debt as Economic Crisis Looms

30 July, 2025

Canada Moves Closer to Recognizing Palestinian State Amid Global Pressure

30 July, 2025

Modi Agitated, Railways Revived: PM Shehbaz Sharif’s Bold Address

29 July, 2025
Qalam Club

In modern times, social media has established itself as a reliable and trustworthy platform. But unfortunately some people are misusing it by posting false, baseless or stolen news for personal purposes. The "Qalam club" is being started as a jihad against such elements. It is the only platform for talented and experienced journalists to publish authentic news, unbiased comments and meaningful articles in good faith. Our doors are open to all those impartial friends who want to improve the society by making the facts public.
Note: The "Qalam Club" does not necessarily agree with the personal views of the authors

  • About us
  • Careers
  • Code of Ethic
  • Privacy Policy
  • Contact us

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

QalamClub © 2020 - All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • Home
  • Pakistan
    • Lahore
    • Karachi
    • Islamabad
    • Peshawar
    • Quetta
  • World
  • Exclusive
  • Transfers
  • Jobs/Interviews
  • Crime & Courts
  • Showbiz
  • Videos/Vlog
    • Business
    • Science & Technology
    • Health
    • Horoscope
  • Sports
  • Analysis

QalamClub © 2020 - All Rights Reserved.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In