اسلام آباد (فاطمہ حامد) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے پیش نظر شہریوں کےلیے فری طبی مشوروں کی ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار کے ہسپتالوں کی دیگر مریضوں کو نہ دی جانے والی سہولیات اور کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر گھر پر ہی فری مشوروں کے لئے ہیلو ڈاکٹر ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس کا مقصد شہریوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیلو ڈاکٹر تنظیم کے ساتھ مشترکہ منصوبہ پائیہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔
Opds are closed but now there is no need for you to visit the hospital. With Hello doctor you can talk to the PMDC certified doctors without any charges. Download the Hello doctor app today.
For Andriod
https://t.co/6FT1qFuztoFor Applehttps://t.co/TbnYw4Pv1v
— Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) April 24, 2020
ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ شہریوں کو بلا معاوضہ صحت سے متعلق مشورے فراہم کرنے کے لئے مشترکہ منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ہیلو ڈاکٹر ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنا ہے اور وہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے تسلیم شدہ ڈاکٹروں سے مفت میڈیکل نسخے کے لئے رابطہ کریں گے۔
ڈی سی نے کہا کہ چونکہ شہر میں تمام آؤٹ ڈور مریضوں کے محکمے (او پی ڈی) بند ہیں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا یہ ایپ طبی مشورے حاصل کرنے میں ان کی مدد کرے گی۔#