کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر برائے محنت و افرادی قوت سردار سرفراز ڈومکی نے حکومت سے اختلافات کے باعث اپنی وزارت سے استعفی دیا تھا
گورنربلوچستان کی جانب سے استعفی منظوری کے بعد بحیثیت وزیر ان کے اختیارات منجمند کر دیے گئے ہیں
استعفی قبول ہونے پر سردار سرفراز ڈومکی کا کہنا ہے کہ حکومت سے الگ ہوا ہوں پارٹی سے نہیں، پارٹی کسی کی جاگیر نہیں ہے، گورنر کا مشکور ہوں کہ استعفی منظور کرکے حکومت سے میری جان چھڑائی
ان کا مزید کہنا تھا کہ گڈ گورنس کے دعویداروں نے نو ارب کے فنڈز غیر منتخب لوگوں کو کیسے جاری کئے
جلد نیوز کانفرنس کر کے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرونگا