اسلاآباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہناہے کہ میرے والد کو بغیر کسی جرم کے قید میں رکھا گیا ہے
بلاول کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے والد آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے، وہ بیمار ہیں، سرکاری ڈاکٹروں نے انہیں استپال لے جانے کا کہا ہے لیکن حکومت ڈاکٹروں کی بات نہیں مان رہی
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے مناسب طبی سہولیات نہ دینے پر حکومت کے خلاف عدالت جارہاہوں، والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دارہوگی