اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے کمی کردی گئی جس کے بعد نئی 113 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 124 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے
جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے ہوگی
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت عوام کو دینا چاہتی ہے