دبئی: پاکستانی کرکٹر حسن علی دبئی میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں رشتہ ازدواح میں بندھ گئے
حسن علی نے بھارتی نژاد سامعہ آرزو سے شادی کی
شادی کے موقع پر حسن علی نے گہرے سبز اور جامنی رنگ کی شیروانی ، میرون پگڑی اور گلے میں ہار پہن رکھا تھا
جبکہ دلہن سامعہ آرزو نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا
شادی کی تقریب میں خاندان کے افراد کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی
کرکٹر حسن علی کی دلہن سامعہ آرزو دبئی میں امارات ایئرلائن میں نوکری کرتی ہیں