اسلاآم آباد: حکومت پاکستان نے بھارتی سفیر کوملک چھوڑنے کا حکم دے دیا جبکہ بھارت میں تعینات پاکستانی سفیر کو واپس بلا لیاہے
کشمیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق آج ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کیے جائیں جبکہ دوطرفہ تجارت معطل کی جائے
کمیٹی نے اجلاس میں بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں پربھی نظرثانی کی سفارش کی
قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کا آغاز کردیا گیا ہے
بھارتی سفیر کی ملک بدری اور پاکستانی سفیر کی واپسی اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے