ویب ڈیسک: پاکستان بار کونسل نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو حکومت کی جانب سے مزید تین سال مدت ملازمت میں دی جانے والے توسیع کی مخالفت کر دی

بار کونسل نے موقف اپنایا ہے کہ حکومت نے اپنے ہی اصولی موقف کی پاسداری نہیں کی ہے، ماضی میں وزیراعظم عمران خان کا موقف رہاہے کہ جرنیل کو توسیع دینا قومی ادارے کے مفاد میں نہیں ہوتا، توسیع سے دیگر افسران کی حق تلفی ہوتی ہے جس سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچے کا خدشہ ہوتا ہے
موجودہ حکومت ماضی میں میرٹ کے ذریعے اداروں کی مضبوطی کا موقف رکھتی تھی، لیکن موجودہ اقدام سراسراس موقف کی نفی ہے، جس سے ملک کے سب سے اعلی ادارے اور ملکی مفاد کو نقصان پہنچے کا امکان ہے
حکومت کو ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارے کی مضبوطی کے لیے اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کرنی چاہیے