راولپنڈی: قصور طرز کا نوجوان و کم عمر لڑکیوں کو اغواء کے بعد ریپ کا دل دہلا دینے والا واقعہ منظر عام پر آگیا
تحصیل گجر خان سے تعلق رکھنے والا جوڑا کم عمر اور نوجوان لڑکیوں کو سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے بہلا پھسلا کر تعلقات بناتا، بعد ازاں ان کو گلستان کالونی میں واقعہ کوٹھی لے جا کر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا
7 ماہ کے دوران ملزمان نے 127 لڑکیوں کے ساتھ مکرہ فعل کیا، خاوند لڑکیوں سے مکرہ فعل انجام دیتا تھا جبکہ بیوی اس عمل کی وڈیو بنایا کرتی تھی، بعد ازاں وڈیوز پورن ویب سائٹس کو فروخت کی جاتی تھیں
ملزم جوڑا بھائی بہن بن کر لڑکیوں کو ورغلا کر پھنسایا کرتا تھا
متاثرین میں 8 سے 12 سال کی کئی لڑکیاں شامل ہیں
تھانہ سٹی پولیس نے ایک شادی شدہ لڑکی کی درخواست پر جوڑے کو گرفتار کرلیا
پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ وہ گورڈن کالج سے نکلی تو خاتون سامنے کھڑی تھی، خاتون نے لفٹ کی آفر کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی لینے آرہاہے تمہیں بھی چھوڑ دیں گے جس پر میں نے آفر قبول کرلی
بعد ازاں راستے میں ملزمان نے خبجر سے مجھے ڈرایا دھمکایا اور گلستان کالونی کی ایک کوٹھی میں لے گئے جہاں جنسی تشدد کرنے ساتھ وڈیو بھی بنائی
پولیس نے درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، تحقیقات کے انکشاف ہوا کہ ملزم جوڑا کم سن اور نوجوان لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر اغواء کرنے کے بعد جنسی تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اس عمل کی وڈیوز بنا کر پورن ویب سائٹس کو فروخت کی جاتی تھیں
پولیس نے ملزمان کے قبضے وڈیوز برآمد کرتے ہوئے متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے عدالت سے 14 روزہ ریمانڈ لے کر جیل بھیج دیا ہے