Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • Entertainment
  • Sports
  • کرکٹ کا عالمی دنگل، کیویز کا شاہینوں کو 238رنز کا ہدف
  • Pakistan
  • Sports

کرکٹ کا عالمی دنگل، کیویز کا شاہینوں کو 238رنز کا ہدف

News Editor 26 June, 2019
Screen Shot 2019-06-26 at 7.55.48 PM

برمنگھم:آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے شروع میں وکٹیں جلد گوانے کےباوجود اسکور بورڈ پر 237 رنز سجانے میں کامیاب ہوگئے۔ 

چھٹی وکٹ پر 132 رنز کی شراکت داری نیوزی لینڈ کو میچ میں واپس لے آئی، ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف شدید مشکلات سے دوچار ہے اور آدھی ٹیم صرف 83 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

پاکستانی بولرز نے آخری 10 اوورز میں 85 رنز دیے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی، نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمز نیشم نے بحرانی کیفیت میں شاندار بیٹنگ کی اور 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

 کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔

میچ کے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر مارٹن گپٹل محمد عامر کا شکار بن گئے، وہ صرف 5 رنز بناسکے۔ نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 24 تک پہنچا تو کولن منرو بھی 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سلپ پر کھڑے حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے۔ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور مزید دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، روس ٹیلر 3 اور ٹام لیتھم ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

صرف 83 کے مجموعی اسکور پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمز نیشم اور کولن ڈی گرینڈہوم کے درمیان چھٹی وکٹ پر 132 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی۔ دونوں نے ٹیم کا اسکور 215 رنز تک پہنچاکر بیٹنگ لائن کی لاج رکھی۔

یشم 97 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس موقع پر کولن ڈی گرینڈ ہوم 64 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ یوں نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔ نیشم 97 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ محمد عامر اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض ایک بار پھر مہنگے ثابت ہوئے، انہوں نے 10 اوورز میں 55 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ محمد عامر اس میچ میں سب سے زیادہ 67 رنز دینے والے بولر تھے۔

شاہین شاہ آفریدی اپنی شاندار بولنگ کی بدولت مینز کرکٹ ورلڈکپ میں بہترین بولنگ کرنے والے تیسرے ٹین ایجر بن گئے ہیں۔

 

Post Views: 26

Post navigation

Previous: سابق ڈی آئی جی کے خلاف قانون بے بس
Next: ورلڈ کپ کی ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کو شاہینوں سے شکست

Related Stories

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram