Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • Entertainment
  • Sports
  • عالمی دنگل، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ہرادیا
  • International
  • News
  • Sports

عالمی دنگل، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ہرادیا

News Editor 29 June, 2019
E36E1A5F-E711-4077-914C-937FBDED6E87

لیڈز: ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

افغانستان کا 228 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

افغانستان کے 228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور فخرزمان پہلے اوور کی دوسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم اور امام الحق نے دوسری وکٹ پر 72 رنز شراکت بناکر ٹیم کو میچ میں واپس لے آئی تاہم امام 36 رنز بناکر پویلین لوٹے ، مجموعی اسکور میں 9 رنز کے اضافے کے بعد بابر اعظم بھی 45 رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی اور سینئر و تجربہ کار بیسٹمین محمد حفیظ بھی مجیب الرحمان کی گیند پر حشمت اللہ شاہدی کو آسان کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 142 کے مجموعی اسکور پر حارث سہیل کی گری جو کہ 27 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

مشکل وقت میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور دوسرا رن لینے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے اور وہ 18 رنز بناسکے۔

ساتویں وکٹ پر عماد وسیم اور شاداب خان 50 رنز کی شراکت بنائی تاہم 206 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان رن آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔

نویں نمبر کھیلنے کے لیے آنے والے زخمی وہاب ریاض نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

عماد وسیم اور وہاب کی جارحانہ بیٹنگ کے بدولت پاکستان نے ہدف 49.4 اووز میں حاصل کیا، یوں افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گرین شرٹس کی جانب سے عماد وسیم 49 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ بابر اعظم 45 اور امام الحق 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان کے مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عماد وسیم کو میچ میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے اور 49 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Post Views: 13

Post navigation

Previous: Fight between Pakistan and Afghanistan supporters
Next: ایمنسٹی اسکیم کا آج آخری روز، 1575 ارب کے اثاثے ظاہر

Related Stories

Fatima Sana
  • Sports

Pakistani captain Fatima Sana sets new world record in T20 format

admin_qalam 17 May, 2026
ICC
  • Sports

ICC once again showered blessings on India

admin_qalam 17 May, 2026
PCB Chairman
  • Sports

PCB Chairman Receives Invitation to ICC Board Meeting and IPL Final

admin_qalam 17 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram